منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشترکہ جامع ایکشن پلان، چین نے اپنا موقف واضح کر دیا

datetime 21  جولائی  2016 |

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر ووہای تاؤ نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ تمام فریقوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس وقت بھی اسے آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔یہ فطری امر ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناقابل اجتناب مسائل و مشکلات موجود ہیں جنھیں اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ انھوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ایک طویل عمل سے تعبیر کیا اور کہا کہ تمام فریقوں کو اس کی پابندی کرنی چاہئے اوراس کے اصولوں اور شقوں پر قدم بہ قدم عمل کرنا چاہئے ساتھ ہی اپنے وعدوں پر بھی احترام کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔اس چینی عہدیدار کے مطابق تمام فریقوں کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ بامقصد اور اس میں توازن ہونا چاہئے۔ چینی حکام نے کہا کہ چین کی نظر میں ایٹمی موضوع سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہئے اور چین مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…