لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ ابھی تک بہت سے شہریوں کے لیے ناقابل قبول دکھائی دیتا ہے جس کا ثبوت 4.1 ملین لوگوں کی طرف سے دوبارہ ریفرنڈم کے لیے دائر کی گئی پٹیشن ہے جو حال ہی میں برطانوی حکومت نے مسترد کر دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اب برطانیہ کے لیے یورپی یونین سے اخراج کا عمل شروع کرنے کا وقت ہے۔ اس سے قبل ایک لاکھ لوگوں کے دستخط والی پٹیشن کو بھی پارلیمنٹ میں قابل غور سمجھا جاتا تھا۔ فارن اور کامن ویلتھ محکمہ کے حکام نے بتایا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل اب شروع ہو چکا ہے اور اس وقت ایسی کسی پٹیشن کو اہمیت نہیں دی جا سکتی۔ پٹیشن کے علاوہ عوام نے ڈاؤننگ سٹریٹ پر مظاہرہ بھی کیا اور دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے کئے گئے ریفرنڈم میں 52 فیصد لوگ یورپی یونین سے علیحدگی چاہتے تھے جب کہ 48 نے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ عوام کا کہنا ہے کہ سابقہ ریفرنڈم کا نتیجہ اتنا قریب ہے کہ دوبارہ ریفرنڈم کی صورت میں یہ نتیجہ بدل سکتا ہے۔
برطانیہ میں دوسرا ریفرینڈم، فیصلہ ہو گیا، اہم خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































