مانامہ(نیوزڈیسک)کفیلوں کاخاتمہ،عرب ملک نے بڑی خوشخبری سنادی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مسلسل بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کے بعد بحرین بھی اس میدان میں سامنے آگیا ہے اور سعود ی عرب سے بھی دو قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا اعلان کردیا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں بحرین پر لگ گئی ہیں ، عرب میڈیاکے مطابق بحرین کی حکومت نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نئے اقدامات کی منظوری یتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو 100فیصد مالکانہ حقوق پر بحرین میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے جس کے بعد عرب ممالک میں رائج کفیل سسٹم کی ضرورت ایسے تمام سرمایہ کاروں کے لئے ختم ہوگئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ بحرین نے بدلتے ہوئے عالمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد فیصلے کئے ہیں جن میں بحرین میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے متعدد شعبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے مکمل طورپر کھول دیئے گئے ہیں ،اب غیرملکی سرمایہ کار بحرین میں رئیل سٹیٹ اورکمیونیکیشن سمیت متعدد شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیںگے توقع کی جارہی ہے کہ بحرین کے نئے اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں گرانقدر اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات کی وجہ سے متعدد عرب ممالک اپنے قوانین میں نرمی کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔