جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

اورلینڈو حملہ آورعمرمتین نے مسلم مخالف طعنوں کی شکایت کی تھی،نیاانکشاف

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں جاری ہونے والی تازہ دستاویزات سے یہ انکشاف ہوتا ہے کہ اورلینڈو میں مسلح حملہ آور نے سکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازمت کے دوران مسلمان ہونے کی وجہ سے طنز اور طعنوں کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف شکایت کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمر متین نے جی4ایس میں اپنے اعلی افسران کو بتایا کہ انھوں نے ایسی باتوں کا جواب یہ کہانیاں بنا کر دیا کہ ان کے مشتبہ دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف بی آئی نے ان کے بیانات کی جانچ پڑتال کی لیکن یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔فلوریڈا میں سینٹ لوسی کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ دستاویزات جاری کی ہیں جس میں متین نے ایک مقامی کورٹ ہاؤس میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے کے دوران مسلمان ہونے کی وجہ سے باربار طنز اور طعنے کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف شکایت کی تھی۔اس نے کہا تھا کہ ایک ساتھی گارڈ نے اس طرح طنز کا نشانہ بنایا تھا: ’ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے، عمر 72 حوروں کے لیے ہمیں بم نہ بھیج دے۔متین نے بتایا کہ ایک بار ایک نائب نے کہا کہ اس کی انگلیوں پر خنزیر کا تیل لگا ہے اور وہ اسے متین کی قمیض پر لگانے جا رہا ہے۔دستاویز کے مطابق متین نے اپنے مالکان سے کہا کہ وہ اس کا جواب کہانیاں بنا کر دیتے ہیں کہ اس کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد سے تعلقات ہیں۔پرائیوٹ کنٹریکٹر جی4ایس میں اپنے اعلی افسران کو ایک خط میں متین نے لکھا تھاکہ میں امریکہ سے محبت کرتا ہوں۔ یہ ڈینگ ہم نے صرف اپنے ساتھیوں کو مطمئن کرنے کے لیے ماری تھی جنھوں نے میرے خلاف گروہ بندی کر رکھی تھی۔ میں ہزار فیصد خالص امریکی ہوں۔ میں تمام دہشت گردوں کے خلاف ہوں۔متین سے 2014 میں ایک بار پھر پوچھ گچھ کی گئی اور اس بار یہ شام میں جاری جنگ میں خود کش حملہ کرنے والے منیر محمد ابو صلحا کے متعلق تھی کہ اس سے اس کا ممکنہ تعلق تو نہیں۔ایف بی آئی کے مطابق جانچ کرنے والوں کو دونوں کے درمیان کوئی خاطر خواہ تعلقات نہیں ملے اور معاملے کو بند کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…