برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کیا تو اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے۔ جرمن ریڈیو کے ماطبق ترک حکومت نے سزائے موت کی عملدرآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن صدر رجب طیب ایردوآن نے عندیہ دیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اس پابندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ دیگر یورپی ممالک نے بھی ترک صدر کے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔