جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم یہ کام جاری رکھیں گے، سعودی عرب نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات بدستور قائم ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں خلیجی ممالک عالمی اور علاقائی قوتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کی وزیرخارجہ فیڈریکا موگرینی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کا مسئلہ شام کے مسئلے کے حل سے وابستہ ہے۔ سعودی عرب شام کی اعتدال پسند قوتوں کی مدد اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔یمن میں قیام امن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یمن کے بحران کا حل عالمی قراردادوں پرعمل درآمد سے منسلک ہے۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ بدستور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ کے خاتمے کے فوری بعد ہم یمن کی تعمیر نو کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر یورپی یونین کی وزیرخارجہ موگرینی نے کہاکہ ہم سعودی عرب کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے بھی داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے باہمی تعاون برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے مذاکرات کی کوشش کا بھی خیر مقدم کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…