جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوجی بغاوت، 1800سپیشل فورسز تعینات، ہیلی کاپٹر مار گرانے کا حکم

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد دیگر شہروں سے 1800 سپیشل فورسز کو استنبول میں تعینات کر دیا ۔سپیشل فورسز کے یہ دستے استنبول میں گشت کر رہے ہیں اور ان کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اس کو مار گرایا جائے۔دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہاہے کہ وہ اپنے حمایتیوں کی جانب سے موت کی سزا کو بحال کیے جانے کے مطالبے کا احترام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ترک حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ استنبول کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور اس کے علاوہ کونیا صوبے میں فوجی اڈے پر بھی فائرنگ کی گئی۔اس سے قبل ملک کے وزیر برائے انصاف نے کہا تھا کہ اب تک بغاوت کی سازش میں ملوث چھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ترکی میں جمہوری حکومت نے حالاتِ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب تک فوج کے کئی اعلیٰ افسران اور 2700 ججوں کو اْن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صدر طیب اردوغان نے سازش کا ذمہ دار ملک میں پائے جانے والے ایک ’متوازی نظام‘ کو قرار دیا، جو کہ امریکی ریاست میامی میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولین کی جانب واضح اشارہ تھا۔ صدر اردوغان کا الزام ہے کہ فتح اللہ ترکی میں بے چینی پیدا کرنے ذمہ دار ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…