انقرہ(این این آئی)ترکی میں ایک فوجی گروہ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہو جانے کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن کے کہنے پر عوام نے مختلف شہروں میں جمہوریت کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔نکالی جانے والی ان ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک تھے جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔تختہ الٹنے کی ناکام سازش کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 2745 ججوں کو برخاست کر دیا ہے۔جبکہ بغاوت کی کوشش کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرنے والے285 افراد میں سازش کی منصوبہ کرنے والے 104 افراد اور 161 عام شہری شامل ہیں۔ان عام شہریوں میں سے 20 افراد ایسے تھے جنہوں نے سازش میں معاونت کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 285 ہو گئی ہے۔ ترکی کے صدر کے دفتر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرنے والے285 افراد میں سازش کی منصوبہ کرنے والے 104 افراد اور 161 عام شہری شامل ہیں۔ان عام شہریوں میں سے 20 افراد ایسے تھے جنہوں نے سازش میں معاونت کی تھی۔ادھرتختہ الٹنے کی ناکام سازش کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 2745 ججوں کو برخاست کر دیا ہے،یہ فیصلہ ججوں اور استغاثہ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں اْن تمام ججوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو جلا وطن ترک رہنما فتح اللہ گولین سے رابطے میں تھے۔یہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوا ہے کہ اس سازش کے پیچھے اصل میں کس کا ہاتھ تھا۔