انقرہ (این این آئی)ترک حکومت نے کہاہے کہ فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حکومت نواز ملکی فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے طمابق ناکام بغاوت کے دوران 194 ہلاک اور گیارہ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ترک وزیراعظم کے مطابق اٹھائیس سو زائد فوجی حراست میں لیے جا چکے ہیں۔ اسی دوران مغوی بنائے گئے فوج کے سربراہ کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ فوجی ہیڈکوارٹرز کے بعض حصوں میں باغی فوجیوں کے چھوٹے چھوٹے گروپوں کی مزاحمت جاری ہے۔ اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق ابھی بھی کچھ فوجی ہیلی کاپٹرز باغیوں کے استعمال میں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ باغیوں کے قبضے میں کوئی جنگی طیارہ نہیں ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ اور صدارتی محل پر حملوں کا سلسلہ بھی تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد 29 کرنل اور پانچ جنرل برطرف کر دیے گئے ہیں۔