جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حاجیوں کی گمشدگی کا مسئلہ! حکومت سعودی نے زبردست اقدام اٹھا لیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگامی صورتحال میں حاجیوں کی گمشدگی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔ جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے حاجیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دوران حج منیٰ میں حادثے کے نتیجے میں سیکڑوں حاجی شہید ہوئے جن میں کئی لاپتہ ہوئے اور کئی دنوں تک شہید حاجیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔اس سال گزشتہ سال کے ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے حاجیوں کا ڈیٹا جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوبارہ ایسی صورتحال میں حاجیوں کو ڈھونڈا جا سکے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بھی نادرا کے ساتھ مل کر ٹریکنگ سسٹم کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے وزارت مذہبی امور نے موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت بھی شروع کر دی ہے جس میں تجویز ہے کہ ہینڈ بینڈ تیار کیا جائے جس میں موبائیل چپ کے ذریعے متعلقہ حاجیوں کا ڈیٹا ہو اور کسی حاجی کے لاپتہ یا گمشدہ ہونے کی صورت میں اس کا پتہ چلایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…