انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 265 ہو گئی،104 افرادسازش کی منصوبہ کرنے والے اور 161 عام شہری شامل ہیں۔ ترک صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق بغاوت کی کوشش کے دوران مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ گئی ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابقکی مجموعی طور پر 265 ا ہلاک ہوے ہیں جن میں سے 104 ا فراد سازش کی منصوبہ کرنے والے اور 161 عام شہری شامل ہیں۔ان عام شہریوں میں سے بھی 20 افراد ایسے ہیں جنہوں نے سازش میں معاونت کی تھی۔