جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

یا سین ملک سے متعلق افسو سنا ک خبرآگئی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد 8 جولائی سے اب تک جام شہادت نوش کرنے والے کشمیریوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اخبارات کی اشاعت پر تین روز کیلئے پابندی لگا دی ہے جبکہ اخبارات کے دفاتر پر چھاپے مار کر کاپیاں تحویل میں لے لیں۔کشمیرمیڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا کے علاقے لولاب میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مشتاق احمد گنائی نامی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ کلگام کے علاقے یاری پورہ میں بھارتی فوج نے ایک پرامن مظاہرے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ، شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت سیار احمد کمار کے نام سے ہوئی ہے۔وادی میں گزشتہ 9 روزسے انٹرنیٹ اورموبائل فون کی سہولت مکمل طورپربند ہے جب کہ کرفیوکی وجہ سے کئی علاقوں میں اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت درجنوں حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو بھارتی فوج نے معروف حریت پسند نوجوان برہان وانی کو شہید کردیا تھا جس کے بعد وادی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ پرامن مظاہرین پرفائرنگ کے نتیجے میں اب تک 43 افراد شہید جب کہ 2 ہزار سے زخمی ہوچکے ہیں۔حکومت نے وادی میں اخبارات کی اشاعت پر تین روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کرفیو کی مدت مزید آٹھ روز کیلئے بڑھا دی گئی ہے۔اخبار کے مدیران کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اخباروں کی اشاعت پر پابندی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صورتحال کس قدر کشیدہ ہے۔سری نگر سے نکلنے والے ایک اخبار کے مدیر شجاعت بخاری کا کہنا ہے کہ اخباروں کی اشاعت پر پابندی پریس ایمرجنسی لگانے کے مترادف ہے، ایسا تو 2008 اور 2010 کے مظاہروں میں بھی نہیں ہو اتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…