اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان میں پانچ نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان ۔نئے شروع ہونے والے منصوبوں میں توانائی اور انفراسٹرکثر کے منصوبے شامل ہیں۔اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف ڑاو لیان نے ان منصوبوں کی تفصیلات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پہلے ہی توانائی سمیت 30سے زائد منصوبے جاری ہیں۔اب اکنامک کوریڈور کے تحت پانچ مزید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کوئلے، سولر ، ہائیڈرو اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں تاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ توانائی ، روڈ انفراسٹرکچر، ریلوے اور گوادر ایئرپورٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہی مکمل کیے جارہے ہیں‘ 2013میں اکنامک کوریڈور پر دستخطوں سے پہلے چین پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں 16ویں نمبر پر تھا لیکن اس معاہدے پر دستخطوں کے بعد چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
چین پاکستان کیلئے کیا کرنے جا رہا ہے؟ بڑا اعلان ہوگیا، پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں