لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ ایدھی کا پیغام انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہے اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے ۔جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ہمیں ایدھی کی زندگی کا پیغام اور مقصد اپنانا چاہیے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کریں ۔جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔صادق خان کا کہنا تھا کہ انہیں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انتہائی دکھ پہنچا ہے کیونکہ ایدھی کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔