لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے‘ دنیا کو مل کر دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ پاکستان میں پہلی دفعہ عید مناؤں گا۔ بھارت سے واپسی پر لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت گئے تھے
اور انہیں بہت خوشی ہورہی ہے کہ اپنی پہلی عید پاکستان میں منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سن رکھا تھا کہ پاکستان میں عید کے موقع پر لوگ خوشی سے ایک دوسرے سے ملتے ہیں اکٹھے ہوتے ہیں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اس لئے میرے لئے بھی یہ بڑی خوشی کا مقام ہوگا کہ میں اپنی زندگی کی پہلی عید پاکستان میں مناؤں گا۔ سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی اس واقعے پر افسوس ہوا ہے۔ دہشت گردی اس وقت دنیا کا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور دنیا میں اس طرح کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں لہذا عالمی برادری کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
سعودی عرب میں دہشت گردی کا واقعہ , بھارتی ہائی کمشنر کا اچانک بیان سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں