ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جہاز رانی کا تنازعہ !چین نے بڑی آفر دیدی

datetime 5  جولائی  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین جہاز رانی کا تنازعہ بین الاقوامی قوانین اور تاریخی حقائق کی روشنی میں براہ راست بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے لئے تیار ہے ۔سمندری قانون کے بارے میں اقوام متحدہ کا کنونشن فریقین کو ایسے مسائل دوطرفہ بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے تاکہ ان مسائل کو پر امن طور پر اور ہم آہنگی کے ذریعے حل کیا جا سکے ۔ چین اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرنے کا حامی نہیں ہے اسی طرح ہم اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے بھی پر عزم ہیں ۔ عالمی قوانین بھی جنوبی بحیرہ چین اور جہاز رانی کے تنازعہ پر چینی موقف کی تائید کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں چین یونان جہاز رانی تعاون فورم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یونانی وزیراعظم بھی موجود تھے ۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ جہازرانی تعاون فورم کا مقصد یونان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور جہاز رانی کے کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیرس بندرگارکا منصوبہ چین اور یونان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعاون برابری اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیشت کے لئے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے بلکہ وہ عالمی معیشت کو ترقی دینے اور عالمی امن کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،
انہیں خوشی ہے کہ یونان بحرانی دور سے نکل آیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین میں وہ ایک خوشحال اور مستحکم ملک ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے بہتر مستقبل تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولتوں کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر یونان کے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور عالمی اقتصادی صورتحال میں چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی معاملات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس لئے یونان چین کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملی ترتیب دینے اور دونوں ملکوں کے مفاد میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔ فورم میں چین اور یونان کے 400سے زائد سرمایہ داروں نے شر کت کی ۔ فورم کا اہتمام عالمی تجارت کے فروغ کی چینی کونسل نے کیا تھا۔ فورم کا پہلا اجلاس جون 2014میں یونان میں ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…