واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھ کونوں والے ستارے پر مشتمل ایک ٹویٹ ’واضح طور پر یہود دشمنی‘ پر مبنی تھا۔اس ٹویٹ میں سٹار آف ڈیوڈ سے ملتی جلتی ایک شکل اور نقدی کے ڈھیر کے ساتھ ہیلری کلنٹن کو ’بدعنوان ترین امیدوار‘ بیان کیا گیا تھا۔اس پوسٹ کو بعد ازاں حذف کر دیا گیا اور اس نعرے کو ستارے کے بجائے دائرے کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کا یہودیت کی علامت سٹار آف ڈیوڈ کے ساتھ موازنہ ’بدیانتی‘ پر مشتمل ہے۔ یہ تصویر پہلی بار یہود دشمنی اور سفید فام بالادستی پر مبنی ایک میسج بورڈ پر دیکھا گیا تھامیڈیارپورٹس کے مطابق ہیلری کلنٹن کی مہم ٹیم نے امریکی میڈیا کو بتایاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسلی تعصب والی ویب سائٹس کے ذریعے یہود دشمنی والی تصاویر کا کھلم کھلا استعمال خاصا پریشان کن ہے۔اپنے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’عام سا ستارہ تھا، جو عام طور پر پولیس اہلکارر استعمال کرتے ہیں‘ اور یہود دشمنی کے الزامات ’مضحکہ خیز‘ ہیں۔انھوں نے ہیلری کلنٹن پر اپنے شوہر کی امریکی اٹارنی جنرل سے ملاقات کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کرنے کا الزام عائد کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر نسلی تعصبانہ خیالات کی پذیرائی کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے ، ہیلری کلنٹن نے ایسا دعوی کر دیا کہ اب بچنا مشکل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































