الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی سکیورٹی حکام نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل حملہ ناکام بنا دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابا سعودی حکام نے بتایا کہ بیلاسٹک میزائل حملے کا نشانہ ابھا نامی شہر تھا۔سعودی فوج کے مطابق ملکی ایئر ڈیفنس نظام کی بدولت یمنی سرحد سے داغے گئے بیلاسٹک میزائل حملے کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اِس حمے کا امکاناً نشانہ جنوب مغربی صوبے عسیر کا دارالحکومت ابھا تھا۔ سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بیلاسٹک میزائل کو بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔سعودی عرب نے میزائل حملوں کو تباہ کرنے والا جدید امریکی ’پیٹریاٹ‘ نظام نصب کر رکھا ہے۔ یہ نظام سعودی سرحد پر میزائل حملوں کے خدشے کے تناظر میں گزشتہ برس نصب کیا گیا تھا۔
یمنی حوثیوں کا میزائل حملہ ، سعودی عرب نے منہ توڑ جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں