جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن (این این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں تین حملہ آوروں نے مسجد جاتے ہوئے ایک مسلمان ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک مسلمان ڈاکٹر ارسلان تجمل کو اْس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد جارہے تھے کہ 3 حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پر حملے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، تاہم ہفتے کو فلوریڈا کی ایک مسجد کے باہر مسلمان شخص پر تشدد کے بعد کسی مسلمان پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔امریکی اسلامک ریلشنز کونسل (سی اے آئی آر) ہوسٹن برانچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ کارول کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر ارسلان تجمل آئی اسپیشلسٹ ہیں، جن کی ہسپتال میں سرجری کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ ان کی بہت جلد ان کی حالت خطرے سے باہر ہوگی۔مسلمان کمیونٹی کے ساتھ معاونت کرنے والے ہوسٹن کے پولیس افسر مظفر صدیقی کا کہنا تھا کہ زخمی ڈاکٹر کو ابھی تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم ان کے اندرونی اعضاء متاثر ہونے سے بچ گئے، امید ہے کہ وہ بہت جلد مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ارسلان تجمل مدرسہ اسلامیہ میں اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد مسجد کی طرف پیدل جارہے تھے کہ اسی دوران گھات لگائے ہوئے 3 حملہ آوروں نے ڈاکٹر ارسلان کے مسجد کے قریب پہنچنے پر اْن پر فائرنگ کردی اور پیدل فرار ہوگئے۔امریکی اسلامک ریلشنز کونسل کی ہوسٹن برانچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس قسم کا واقعہ پیش آنا بہت عجیب سی بات ہے کیونکہ مسجد ایک غریب محلے میں واقع ہے اور حملہ ا?وروں نے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔تاہم مظفر صدیقی کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے حملہ آوروں کے چہرے پر ماسک پہنے کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے مسلم کمیونٹی کے خدشات کے باوجود عوام سے ابھی کوئی نتیجہ اخذ نہ کرنے کی بھی درخواست کی۔ ٹیلی فونک انٹرویو میں صدیقی نے بتایا کہ ابھی ہم اس واقعے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ ڈکیتی کی واردات بھی ہوسکتی ہے، تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ہوسٹن میں مسلمان ڈاکٹر پر فائرنگ کے واقعے سے قبل فلوریڈا کی مسجد کے باہر ایک مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ یہ وہی فلوریڈا مسجد ہے جہاں حملہ آور عمر متین نماز پڑھنے جایا کرتا تھا، عمر متین نے گذشتہ ماہ 12 جون کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔سینٹ لوئس کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسلمان شخص کو ہفتے کو فورٹ پیئرس اسلامک سینٹر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مسلمان شخص پر حملہ کرنے والے 25 سالہ شخص ٹیلر انتھونی میزنتی کو گرفتار کرکے اْس پر مسلمان شخص کو زدوکوب کرنے کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…