ڈھا کہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر برائے بین الاقوامی امور گوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈھاکا میں دہشتگرد حملوں پر این ڈی ٹی وی پر انکے بیان کی تردید کر دی۔۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی پر ان سے منسوب کر کے چلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے جس میں ڈھاکہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے۔ گوہر رضوی کے مطابق بھارتی میڈیا نے انکے حوالے سے کہا ہے کہ ڈھاکا حملے میں پاکستانی آئی ایس آئی ملوث ہے۔ انہوں نے تردید کی کہ یہ بے ہودہ بیان ان سے غلط منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایس آئی پر حملے کا کوئی الزام نہیں لگایا۔ گوہر رضوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سمیت عالمی برادری کی مدد چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا پٹھانکوٹ ائر بیس پر حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا چکا ہے جبکہ اسکے اپنے ادارے اسکی تردید کر چکے ہیں۔ بھا رتی میڈ یا بے بنیا د الزا ما ت سے گر یز اور اپنی حد میں رہے۔