انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ وہ ملک میں موجود لاکھوں شامی مہاجرین کو ترکی کی شہریت حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ صدر کے ناقدین کے مطابق ایردوآن شامی باشندوں کو شہریت دے کر اپنا ووٹ بینک بڑا کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن نے ایک بیان میں کہاکہ وہ شام سے ہجرت کر کے ترکی آنے والے لاکھوں مہاجرین کو مقامی شہریت کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر وہ شامی مہاجر جو ترکی کی شہریت حاصل کرنے کا خواہش مند ہے،
اسے یہ موقع ملنا چاہیے۔ترک سربراہ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ میں ملکی وزارت داخلہ نے ان کی ہدایات پر اس ضمن میں متعدد اقدامات کیے ہیں تاہم انہوں نے ان اقدامات کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔رجب طیب ایردوآن کے ناقدین کافی عرصے سے اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں کہ ایردوآن اور ان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) ملک میں موجود لاکھوں شامی مہاجرین کو شہری حقوق دے کر اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
ترکی نے شامی مہاجرین کو سب سے بڑی آفر پیش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں