واشنگٹن/ماسکو (این این آئی)مشرقی بحیرہء روم میں ایک روسی جنگی بحری جہاز ایک امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب آن پہنچاتاہم ادھر روس نے ایسی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ روسی جہاز مشرقی بحیرہ روم میں موجود ہی نہیں تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہناتھا کہ روسی بحری جہاز نہایت غیر پیشہ ورانہ طریقے سے امریکی جہاز کے قریب پہنچ گیا تھا۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے کہ یہ روسی جنگی بحری جہاز امریکی بحری جہاز یو ایس ایس گریولی کے اس قدر قریب آ گیا۔ حکام کے مطابق ایک وقت تو ایسا بھی تھا کہ یہ روسی جنگی جہاز یو ایس ایس گریولی سے صرف تین سو پندرہ گز کے فاصلے تک آن پہنچا تھا۔ روس نے ان امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔