جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

امریکی تاریخ میں پہلی بار وہ کام ہو گیا جس کی کسی کو امید بھی نہ تھی

datetime 1  جولائی  2016 |

لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں اس بار انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی کانگریس کے لیے امیدوار ہیں، اگر یہ دونوں خواجہ سرا انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو یہ امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔اوٹاہ میں ایک گروسری اسٹور میں کام کرنے والی 30 سالہ سنو سینیٹ کے انتخابات جبکہ مائیکرو سافٹ کی سابق ملازم 33 سالہ پلورائٹ ایوان نمائندگان کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔سنو سینیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ہوں گی اور اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ سینیٹ کی کم عمر ترین رکن ہوں گی۔سنو کہتی ہیں،
’بحیثیت خواجہ سرا، میں اس کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ میں انتخابات میں اسی لیے حصہ لے رہی ہوں تاکہ اس کمیونٹی کو حقوق کے لیے آواز بلند کر سکوں‘۔دونوں امیدوار اپنے ابتدائی انتخابات جیت چکی ہیں اور اصل مرحلے میں انہیں اپنے مخالفوں کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔امریکا کے ایوان نمائندگان میں اس سے قبل 2000 میں بھی ایک خواجہ سرا کرن کیرن انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں جو بارنی سینڈرز سے ہار گئی تھیں۔ بارنی سینڈرز اس بار عہدہ صدارت کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جماعت ڈیموکریٹس نے ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…