بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی فوج نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعوی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد گنجان علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے منصوبوں کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ فوج نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد بیروت کے مشہور ریسٹورانٹ کسینو ڈو لِبان کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ فوج کے بیان میں یہ نہیں واضح کیا گیا کہ پانچ دہشت گردوں کو کس مقام پر گرفتار کیا گیا تھا۔