منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کو بڑی حمایت مل گئی، اہم ترین ملک نے بیان جاری کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) سیمت دیگر عالمی اداروں میں بھارت کی نمائندگی چاہتا ہے۔ امریکا ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کے لیے این ایس جی ممالک کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گا۔واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم ( ایم ٹی سی آڑ) کی رکنیت حاصل کرنے پر بھی بھارت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پیر کوایک سال بعد ایم ٹی سی آر کا مستقل رکن بن گیا، بھارت نے گزشتہ سال ایم ٹی سی آر کی رکنیت کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ایم ٹی سی آر میں غیر سرکاری تنظیم ہے جس میں تمام ممالک رضاکارانہ طور پر میزائل کے پھیلاؤ، ان نیمنڈ ایریئل ویکلز ( یو اے وی ایس) )اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی صلاحیت رکھنے والے ہتھیارویپنز آف ماس ڈیسٹرکشن (ڈبلیو ایم ڈی ایس) پر کڑی نگرانی رکھتے ہیں۔این ایس جی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ہندوستان نے ایم ٹی سی آر کا ممبر بننے میں کامیاب ہوا۔ واضح رہے کہ سیؤل میں ہونے والے نیوکلیئر سپلائرز اجلاس میں چین سمیت کئی ممالک نے ہندوستان کی جوہری کلب کی رکنیت دینے سے انکار کردیا تھا۔این ایس جی کی رکنیت کے لیے جوہری عدم پھیلاؤ(این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط کرنا کڑی شرط ہے لیکن ہندوستان اور پاکستان نے اب تک این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے۔این ایس جی رکنیت نہ ملنے پر ہندوستان کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے جہاں بھارتی حزب اختلاف نے وزیر اعطم نریندر مودی کی ناکامی کا الزام لگایا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے ہندوستان کو جوہری کلب کی رکنیت نہ ملنے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم آئندہ این ایس جی اجلاس میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت کو ہندوستان کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت حاصل کرکے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ اب بھی جوہری عدم پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی سی آر ایک قانونی موثر ایکسپورٹ کنٹرول نطام ہے، یہ نظام ایم ٹی سی آر کے گائیڈ لائنز، اس کے طریقہ کار اور منتظمین کو کا موثر طور پر کنڑول کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت ایم ٹی سی آر کے 34 اراکین متفق ہیں کہ ہندوستان اس تنظمیم کا رکن بننے کا اہل ہے اور اس کی رکنیت سے عالمی طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔این ایس جی اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کے باوجود امریکی صدربراک اومابا عالمی اداروں میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے بھرپور حمایت کرنا چاہتے ہیں۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا کہ امریکا نے ہندوستان کے ایشیا پیسفک ایکونامک کارپوریشن (اے پی ای سی) میں مفاد کے لیے اس کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم ہندوستان کی ایم ٹی سی آر کی رکینیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اعلامیہ میں بتایا کہ کہ 6 سال قبل صدر براک اوباما نے ہندوستان کی این ایس جی میں شمولیت میں حمایت کی تھی اور اس وقت تک سے امریکا نے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کئے ہیں اور این ایس جی ممالک کو پہلے سے ہندوستان کی رکنیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…