منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یورپی یونین سے انخلاء ،برطانوی شہری نے22 کروڑ پاؤنڈ کمالیے

datetime 26  جون‬‮  2016 |

لندن (این این آئی)ایسے وقت میں جب کہ ریفرنڈم کے نتائج یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں ظاہر ہونے کے بعد پورا برطانیہ ہی خساروں کے سمندر میں ڈوبا ہوا تھا ، ایک سرمایہ کاری فنڈ کا مینیجر ایسا بھی تھا جو اپنے اور اپنے سرمایہ کاروں کے لیے کروڑوں پاؤنڈ منافع کمانے میں کامیاب ہوگیا۔برطانوی اخبارکے مطابق کرسپن اوڈی نے ایک روز کے دوران اپنے اور اپنے ساتھی سرمایہ کاروں کے نام پر لگائی گئی شرطوں کے ذریعے 22 کروڑ پاؤنڈ منافع کمایا۔برطانوی ارب پتی کی جانب سے منافع کی یہ رقم اسی روز یقینی بنائی گئی جس روز لندن اسٹاک ایکسچینج اپنی تاریخ میں ایک دن کے سب سے بڑے خسارے سے دوچار ہوا۔ یہاں ایک روز میں حصص کی مارکیٹ ویلیو سے 125 ارب پاؤنڈ جھاگ بن کر اڑ گئے۔برطانوی اخبار کے مطابق اوڈی اور ان کے سرمایہ کاری فنڈ نے ، یورپی یونین سے خروج سے متعلق ووٹنگ سے قبل تیزی سے پاؤنڈ اسٹرلنگ کی کرنسی اور کمپنیوں کے حصص کے سودے کیے اور اس کے بعد خساروں کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی مارکیٹ سے نکل گئے۔ اوڈی کو توقع تھی کہ ریفرنڈم کے نتائج یورپی یونین سے خروج کے حق میں ہوں گے۔برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے اعلان کے آغاز کے ساتھ ہی پاؤنڈ اسٹرلنگ گرنا شروع ہو گیا۔ ابتدائی گھنٹوں میں اس کی قیمت 12% تک کم ہوچکی تھی جو بعد میں 10% تک آ گئی۔ اس طرح پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمت گزشتہ 31 برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…