اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ میں لاکھوں افراد کا دوبارہ ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(این این آئی) برطانیہ میں یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے دوسرا ریفرنڈم کروانے کے لیے شروع کی گئی ایک آن لائن پٹیشن پر اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد دستخط کر چکے ہیں۔ پٹیشن پر اب پارلیمان کے اراکین بحث کریں گے کیونکہ برطانوی پارلیمانی روایات کے مطابق اگر کسی پٹیشن پر ایک لاکھ سے زیادہ افراد دستخط کریں تو پارلیمنٹ میں اس پر غور کیا جاتا ہے۔برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔جمعہ کو لندن میں 10 ڈاؤئنگ سٹریٹ پر ایک پریس کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔ویلیم ہیلی نامی شخص کی جانب سے شروع کی گئی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ ہم دستخط کنندہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اصول کا نفاذ کیا جائے کہ 75 فیصد شرح ووٹ کی بنیاد پر اگر ساتھ رہنے یا الگ ہونے کے ووٹ 60 فیصد سے کم ہیں تو دوسرا ریفرنڈم کروایا جائے۔جمعرات کو ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح 72.2 فیصد رہی جو گذشتہ برس کے عام انتخابات کی 66.1 فیصد سے زیادہ ہے تاہم مسٹر ہیلی کی تجویز کے مطابق ایسے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم از کم 75 فیصد ہونی چاہیے۔اگرچہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح کبھی 75 فیصد سے زیادہ نہیں رہی لیکن 2014 میں سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹر ٹرن آؤٹ 84.6 فیصد تھا برطانوی ایوانِ زیریں کے ترجمان کے مطابق اس آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کا تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ایسی پٹیشنز کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ ایک موقعے پر عارضی طور پر بند ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ اس نتیجے کی صورت میں برطانیہ یورپی یونین کو الوداع کہنے والا پہلا ملک بن جائے گا تاہم علیحدگی کے حق میں ووٹ کا مطلب برطانیہ کا یورپی یونین سے فوری اخراج نہیں ہے۔ اس عمل میں کم از کم دو برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…