جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کاحیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکاٹ لینڈ(آئی این پی)امریکہ کی ریپبلکن جماعت کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں ریفرنڈم کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زبردست بات ہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دے کر اپنا ملک واپس حاصل کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کے علاقے آئرشائر میں واقع ٹرمپ ٹرنبیری ہوٹل اور گالف کورس کے افتتاح کے موقع پر ریفرینڈم کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو ہوا وہ زبردست بات ہے، یہ تاریخی اور حیرت انگیز ووٹ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں لوگ ناراض ہیں، وہ اپنی سرحدوں پر ناراض ہیں، وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ لوگ ان کے ملک میں آ رہے ہیں اور اس پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ کون ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر کئی جگہوں پر بہت ساری چیزوں پر ناراض ہیں اور یہ آخری چیز نہیں ہونی چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی ریفرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں اختلاف رائے ختم ہو جائے گا کیونکہ یہ ایک زبردست جگہ ہے۔ میں نے کہا تھا کہ یہ ہونے جا رہا اور میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے۔ کیونکہ بنیادی طور پر انھوں نے اپنا وطن واپس لیا ہے اور یہ ایک زبردست بات ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے جب برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت برا ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سال پہلے دبئی میں قائم ایک کمپنی سے گالف کورس اور ہوٹل خریدا تھا اور اس کی آرائش پر بیس کروڑ پانڈ خرچ کرنے کے بعد جمعے کو اس کا افتتاح کیا۔ ٹرمپ نے یہ جائیدار خریدنے کے بعد اس کو ٹرنبیری گالف کورس اور ہوٹل کا نام دیا ہے۔ٹرمپ کی سکاٹ لینڈ آمد سے پہلے پانچ لاکھ افراد نے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ٹرمپ کی برطانیہ میں آمد پر پابندی عائد کرے۔گالف کورس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے پہلے اس کے باہر درجنوں افراد نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورنسل پرستی قبول نہیں کے نعرے لگائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…