پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ سلمان کی امیدوں پر پانی پھرگیا ، مصر نے فیصلہ سنا دیا

datetime 22  جون‬‮  2016 |

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے ایک جج نے بحیرہ احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کو لوٹانے کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی شاہ سلمان کے دورے کے موقعے پر اعلان کیا تھا کہ تیران اور صنافیر سعودی عرب کے حوالے کر دیے جائیں گے۔اس اعلان کے بعد ہونے والے احتجاج مظاہروں میں 150 سے زائد لوگوں کو جیل بھیجا گیا جن میں سے زیادہ تر یا تو آزاد کر دیے گئے یا ان کی سزا میں کمی کر دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آنے والا یہ فیصلہ حتمی نہیں اور اسے اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے بدلا بھی جا سکتا ہے۔
تیران و صنافیر غیر آباد جزیرے ہیں اور یہ خلیج العقبہ کے دہانے پر واقع ہیں۔مصر کی ایک انتظامی عدالت نے اس حوالے سے دائر ایک مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے اس سرحدی معاہدے کو منسوخ کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ’یہ دونوں جزیرے مصر کے زیرِ اختیار رہیں گے۔اگر مصر کی اعلیٰ انتطامی عدالت نے بھی اس فیصلے کی توثیق کر دی تو جزیروں کی حوالگی پر قانونی پابندی لگ جائے گی،صدر السیسی کی جانب سے جزیروں کی حوالگی کے فیصلے پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی اور کشیدگی پیدا ہوئی۔ جس کے بعد انھیں اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہنا پڑا کہ یہ جزیرے ہمیشہ سے سعودی عرب کے تھے۔مصری فوج ان جزیروں پر 1950 سے سعودی عرب ہی کی درخواست پر تعینات ہے۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ جس انداز میں السیسی نے انھیں لوٹایا ہے وہ غیر آئینی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…