اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بال کٹوانا بھی بھاری پڑ گیا،سعودی عرب میں دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں 50 نوجوانوں کو غیر اسلامی ہیئر کٹ کروانے، ہار اور زیب و زینت کا دیگر سامان پہننے پر گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی نیوز ویب سائٹ سبق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو رمضان کے دوران مکہ میں کریک ڈان کے دوران گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں کو گرفتاری کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا، جو ان افراد کے شہر کے شاپنگ علاقوں کے دوروں کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے نوٹ کیا کہ مردوں و خواتین میں کئی طرح کے، جیسے کہ عجیب و غریب ہیئر کٹ کرانے، سینے اور بازوں تک چین لٹکانے، جبکہ چھوٹے اور غیر مہذب لباس پہننے جیسے جرائم پائے جارہے ہیں۔اس کے بعد خواتین اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے، شہریوں کو مذہبی تعلیمات کے خلاف عادات اور روایات نہ اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی نصف سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ انٹرنیٹ پر گزارتی اور ان سرکاری پابندیوں کو بالائے طاق رکھتی ہے۔سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی عرب میں معیشت کی اصلاحات اور سماجی تبدیلیوں کے پروگرام ویژن 2030 کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس منصوبے کے تحت ملک میں تفریح، ثقافت اور کھیلوں کو اجاگر کرنے کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔رواں سال اپریل میں سعودی کابینہ نے، شدید تنقید کا نشانہ بنائی جانے والی مذہبی پولیس سے، لوگوں کو گرفتار کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔گرفتاری کے اختیارات واپس لیے جانے کے بعد حیا پولیس کے اہلکار غیر شرعی لباس اور زیب و زینت پر لوگوں کو صرف مشورہ دے سکتے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والے پولیس کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…