واشنگٹن(این این آئی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اے نے اورلینڈو میں حملے کے دوران عمر متین کے فون پر کی گئی کالز کا کچھ حصہ جاری کردیا ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق حملے کے دوران عمر متین بہت پرسکون تھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے عمر متین اور پولیس کے درمیان تین بار ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے کچھ حصے نشر کیے گئے ہیں ۔ایف بی آئی کے مطابق ایک کال کے دوران عمر متین نے بتایا کہ وہ اورلینڈو میں ہے اور اس نے فائرنگ کی ہے ۔عمر متین نے بہت پرسکون انداز میں 911 کو کال کی اور کلب کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کی اطلاع بھی دی تھی اور یہ بھی کہا کہ اْس نے بھی بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی ہے اور خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے مزید واقعات ہوں گے ۔ایف بی آئی کے مطابق اورلینڈو فائرنگ کا کوئی پہلو تفتیش میں نظرانداز نہیں کیا گیا۔ پانچ سو افراد سے پوچھ گچھ کی ہے،ایف بی آئی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ کرکے 49 افراد کو ہلاک کرنے والے عمر متین نے ایمرجنسی حکام کو تین ٹیلی فون کالزکیں جن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ایف بی آئی کے مطابق ابتدائی طور پر ایمرجنسی حکام سے ٹیلی فون پر کال کے دوران عمر متین نے عربی میں بات کرتے ہوئے اپنے آپ کو ’’مجاہد اسلام‘‘ قرار دیا۔حکام کے مطابق، دستاویز کی نقل میں متین نے داعش اوراس کے رہنما ابو بکر البغدادی سے وفاداری کا عہد کیا۔ حکام نے سوال و جواب کی آڈیو جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ کال تقریباً 50 سیکنڈ تک جاری رہی۔ 911 کو کی گئی کال میں کہا گیا ہے کہ میں (غیر واضح) سے وفاداری کا عہد کرتا ہوں۔ کی (غیر واضح) جانب سے، خدا محفوظ رکھے (عربی میں)۔ایف بی آئی کے اہل کاروں کے مطابق متین کی تین علیحدہ علیحدہ فون کالز کے دوران اس نے کہا کہ وہ یہ حملے شام اور عراق میں کی جانے والی بم باری کے جواب کے طور پر کر رہا ہے۔ایف بی آئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق،انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بم ہیں، جب کہ حکام کو اس مقام سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ایف بی آئی کے ترجمان ہوپر نے بتایا کہ حملہ آور دہشت ناک بیانات دیتے ہوئے کسی ڈر اورخوف کا شکار نہیں تھا۔
ہم جنس پرستوں کا قتل عام کرنیوالا عمر متین کے امریکی حکا م کو تین بارفون،حملہ کس امریکی حرکت کا جواب تھا؟حیرت انگیز تفصیلات منظرعام پر آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
تھینک گاڈ
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا



















































