واشنگٹن(این این آئی)اپنے مخالفین پرلفظوں کے تیر برسانے والے ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کیلئے گزشتہ ماہ صرف 31 لاکھ ڈالر ہی جمع کر پائے جس میں سے اب ان کے ہاتھ میں صرف 13 لاکھ ڈالر ہی بچے ہیں جو مستقبل میں ان کی انتخابی مہم میں مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔اس کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن نے اسی دورانیے میں 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر جمع کر لئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے اکاو?نٹ میں صرف 13 لاکھ ڈالر کی رقم ہی باقی بچی ہے، ٹرمپ نے انتخابی مہم کیلئے پہلے ماہ میں صرف 31 لاکھ ڈالر ہی جمع کئے۔اس کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن نے اسی دورانیے میں 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر جمع کر لئے ہیں۔دیگر ذرائع سے ملنے والی رقم کے بعد ہلیری کی انتخابی ٹیم کے پاس اس ماہ دس کروڑ 34 لاکھ کی رقم جبکہ ٹرمپ کی ٹیم کے پاس 2 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہو پائے گی جو ہلیری کی ٹیم سے پانچ گنا کم ہے، یہ اعداد و شمار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو مشکل بنا سکتے ہیں ۔