اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک صدرنے اس کام کی تکمیل کا اعلان کردیا جس کیخلاف مظاہروں میں متعددافرادہلاک و زخمی ہوچکے

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ وہ استنبول کے اس مرکزی پارک کی از سر نو تعمیر کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کے سبب سنہ 2013 میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریرکر تے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا کہ غازی پارک ایک مسئلہ تھا اور ’ہمیں اس کے بارے میں ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔منصوبے میں قدیم بیرکوں کی ازسر نو تعمیر ہے اور مرکزی علاقے میں جو بہت کم سبز جگہ بچی ہے وہاں کچھ دوسری عمارتوں کی تعمیر شامل ہے۔خیال رہے کہ مئی 2013 میں اس کے خلاف مظاہرے میں کئی افراد مارے گئے تھے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔شہری ترقی کے خلاف جو مظاہرہ شروع ہوا تھا وہ بعد میں اردوغان کی حکومت کے خلاف وسیع غم غصے کا مظہر بن گیا۔ اس وقت اردوغان ملک کے وزیر اعظم تھے۔انھوں نے استنبول میں ایک تقریر کے دوران کہاکہ اگر ہمیں اپنی تاریخ بچانی ہے تو ہمارے لیے اس تاریخی عمارت کی تعمیر ضروری ہے اور ہم اس کی تعمیر کریں گے۔وہ دولت عثمانیہ کے عہد کے بیرکوں کی بات کر رہے تھے جو کہ غازی پارک میں موجود ہیں۔بعض ترکوں کے لیے بیرکوں کی مجوزہ تعمیر علامتی اہمیت کی حامل ہے۔ بعض روایتوں میں یہ بات کہی گئی ہے کہ یہیں سے اسلام پسند فوجیوں نے سنہ 1909 میں ایک ناکام بغاوت کی ابتدا کی تھی۔یہ بیرک سنہ 1940 میں منہدم کر دیے گئے اور اس کی تعمیر بعض لوگوں کے نزدیک اسلام پسندی کا احیا ہے۔سنہ 2013 کے انتشار کے بعد ترکی کی انتظامیہ نے اس کی تعمیر و ترقی کا کام روک دیا تھا لیکن گذشتہ سال اس نے استنبول کی میونسپل کی اپیل پر اپنے فیصلے کو بدل دیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…