کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی فضائیہ میں ایم ڈی 530 طرز کے پانچ نئے جنگی ہیلی کاپٹر شامل کر لیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مشین گنوں اور راکٹوں سے لیس ہیں ٗ خراب موسمی حالات میں بھی دیکھنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ ایک امریکی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ افغان فضائیہ میں ان ہیلی کاپٹروں کی شمولیت سے اس کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہو جائیگا۔ بتایا گیا کہ افغان فضائیہ میں اس وقت موجود 13 دیگر ہیلی کاپٹروں کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے، تاکہ کابل عسکریت پسندوں کے خلاف اپنے کارروائیوں کو وسعت دے سکے۔ اگست تک افغان فضائیہ کو اس طرز کے مزید نو ہیلی کاپٹر مہیا کیے جائیں گے۔