کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی قریب کی نسبت اس وقت افغان شہری ملک میں خود کو کم محفوظ تصور کرتے ہیں جب کہ شہری جانی نقصان کی شرح سات سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔فغان حکومت آبادی کے تمام بڑے مراکز اور کلیدی مواصلات کا” کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے “مزاحم عسکریت پسندی” ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرتی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات پینٹاگان نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتائی،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ماضی قریب کی نسبت اس وقت افغان شہری ملک میں خود کو کم محفوظ تصور کرتے ہیں جب کہ شہری جانی نقصان کی شرح سات سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے میں جب افغان حکومت آبادی کے تمام بڑے مراکز اور کلیدی مواصلات کا” کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے “مزاحم عسکریت پسندی” ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرتی جا رہی ہے۔
افغان شہریوں کے کیے گئے ایک سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ہاں سلامتی کا تصور اس وقت سب سے کم شرح پر ہے۔ 42 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ اس وقت سلامتی صورتحال 1996ء سے 2001ء تک طالبان کے دور حکومت سے بھی زیادہ خراب ہے۔افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کا معاون مشن 2009ء سے افغان شہریوں کے جانی نقصان پر نظر رکھے ہوئے اور اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس میں تاریخی اضافہ ہوا۔مشن نے متنبہ کیا تھا کہ گنجان آباد علاقوں تک پہنچنے والی لڑائی اور خودکش حملوں کی وجہ سے رواں سال کے پہلے حصے میں شہری جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں وائٹ ہاؤس نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کو مزید اختیارات تفویض کیے تھے۔ ان اختیارات کی درخواست امریکی فوجی کمانڈروں نے کی تھی۔
افغان شہر ی، امریکہ نے حیران کن اور ناقابل یقین بیان بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟



















































