منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بحرین میں خامنہ ای کے ایجنٹ کی ایک کروڑ ڈالر رقم ضبط کرنے کا حکم

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ریاست بحرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے غیرقانونی طور پر رقوم کے حصول میں ملوث شخصیات کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس نوعیت کے کئی کیسوں کی تحقیقات شروع کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق منامہ پبلک پراسیکیوٹر نے مبینہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے ایک ایجنٹ جس کی شناخت عیسیٰ قاسم کے نام سے کی گئی ہے، کے بنک اکاؤنٹ میں موجود 10 ملین ڈالر کی رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کو بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقوم ایران کے ’مستقبل‘ نامی بنک کی جانب سے خفیہ طور پر عیسیٰ قاسم کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔بحرینی پراسیکیوٹر جنرل محمد المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ پراسیکیوشن حکام نے غیرقانونی ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے والی تنظیموں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جاری تحقیقات میں الرسالہ الاسلامیہ اور اسلامی بیداری نامی دو این جی اوز کے غیرقانونی فنڈز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مکتبہ دارالقین کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ الرسالہ الاسلامیہ سے وابستہ ایک ملزم فرار کے بعد ایران جاچکا ہے جب کہ الرسالہ اور اسلامی بیداری کی دیگر انتظامیہ کے خلاف خلاف قانون ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے، رقوم کے لین دین کی تفصیلات خفیہ رکھنے اور فنڈز کو ملک دشمن عناصر تک پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…