پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے بعد ایک اور لیکس۔۔۔۔ نئے اعلان نے بڑے بڑوں کی نیندیں اُڑادیں

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)پانامہ لیکس کے بعد ایک اور لیکس۔۔۔۔ نئے اعلان نے بڑے بڑوں کی نیندیں اُڑادیں، سابق سی آئی اے کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے مزید نئے انکشاف کرنے کا اعلان کردیا،کئی صحافیوں نے دستاویزات پراپنا کام مکمل کرلیا جسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاسز کو دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بق سی آئی اے کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔ ایڈورڈ اسنوڈن کا پہلی مرتبہ انٹرویو لینے والے صحافی گلین گرینوالڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق سی آئی اے اہلکار کے پاس موجود مزید خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائیں گے جس کے لئے انہوں نے دیگر غیرملکی میڈیا ہاسز اور صحافیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پراپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔گلین گرینوالڈ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن سے طے پانے والے معاہدے کے تحت صحافی ضابطہ کار میں رہتے ہوئے خفیہ دستاویزات کی رپورٹنگ کریں گے جب کہ اب بھی کئی ایسی خفیہ دستاویزات ہیں جنہیں عوام کی دلچسپی کے لئے منظرعام پر لایا جائے گا تاہم کچھ ایسی دستاویزات بھی ہیں جنہیں اس لئے شائع نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے معصوم لوگ متاثر ہوں گے۔گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی اخبار کو خفیہ دستاویزات کے بعض حصوں تک رسائی دے دی گئی ہے جس میں بدنام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی قیدیوں سے تفتیش سے متعلق کردار کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…