اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

”گڈ بائے امریکہ“1158 امریکی اپنی شہریت سے دستبردار

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)”گڈ بائے امریکہ“ 2016 کے پہلے کوارٹر میں 1158 امریکیوں نے اپنی شہریت ختم کرا دی ۔امریکی محکمہ خزانہ کے فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ریکارڈ 1158 امریکی شہریوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی شہریت منسوخ کروا دی ہے ۔اس سلسلے میں سب سے نمایاں وجہ امریکی محکمہ انٹرنل ریونیو سروس کا فارن اکاو¿نٹ ٹیکس کمپلئنس قانون ہے جس کے تحت دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش پذیر امریکی شہری کو اپنے امریکہ میں ٹیکس کے سالانہ گوشواروں میں اپنے بیرون ملک اثاثوں، آف شور اکاونٹس ، کاروبار، پراپرٹی اور بنک اکاونٹس کو ڈیکلئیر کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں انہیں بھاری جرمانوں کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اب محکمہ آئی آر ایس مسلسل حکم عدولی کی انتہائی سزا سیٹزن شپ کی منسوخی کی سزا بھی دینے کا مجاز ہے ۔ وقت گزرنے کے کے ساتھ ساتھ جوں جوں ایسے امریکی شہریوں کو اس طرح کے قوانین کی سنگینی کا احساس ہو رہا ہے اسی رفتار سے سے وہ شہری اپنی شہریت سرینڈر کرتے چلے جا رہے ہیں ۔گزشتہ سال 2015 کے دوران 4279 امریکیوں نے اپنی شہریت یا گرین کارڈ منسوخ کرائے جبکہ 2014 میں 3415 2013 میں 2999، 2012 میں 932 اور 2011 میں 1781 امریکی شہریوں نے اپنی شہریت منسوخ کروائی ۔واضح رہے کہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں خصوصناً ویتنام کی جنگ کے دوران بھی پولیٹیکل پروٹسٹ کے طور پر کثیر تعداد میں لوگ اپنی شہریت ترک کرتے رہے ہیں مگر تب بڑی وجہ سیاسی احتجاج اور آج کل بڑی وجہ ”ڈالر“ یعنی ٹیکس اصلاحات کے ذریعے چھپائی ہوئی دولت کو باہر لانا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو پاکستانی خواتین سارہ امین لاکھانی اور ماہا ملک صادق نے بھی اپنی امریکی شہریت کو منسوخ کروا دیا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…