جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ایرانی جنرل صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے تیار

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

تہران(نیوزڈیسک) ایران میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں جہاں اور کئی امیدوار پر تول رہے ہیں وہیں یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ایلیٹ فورس’’فیلق القدس‘‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی بھی شدت پسند حلقوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں بنیاد پرست حلقوں کی مقرب خیال کی جانے والی ویب سائیٹ “دولت بہار” ایران مخالف جنگ کے انسداد کے لیے سرگرم تزویراتی مرکز “عمار” کے سربراہ اور سخت گیرعالم دین مہدی طائب کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ان کی جماعت سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر دباؤ ڈالے گی تاکہ وہ جنرل قاسم سلیمانی کو صدارتی امیدوار نامزد کریں۔ مہدی طائب کا کہنا تھا کہ پیش آئند صدارتی انتخابات کے لیے جنرل سلیمانی سے بہتر اور موزوں امیدوار اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے بیرون ملک عسکری کارروائیوں بالخصوص شام اور عراق میں وہاں کی کٹھ پتلی ایرانی حکومتوں کو سپورٹ کرتے ہوئے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ ایران میں جنرل سلیمانی کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بنائے جانیسے متعلق خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب ملک کی طاقت ور فوج اور صدر حسن روحانی کے درمیان گہرے اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حال ہی میں پاسداران انقلاب کے چیف جنرل محمد علی جعفری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عاید کیا تھا کہ اصلاح پسندوں کے نمائندہ سمجھے جانے والے صدر اور ان کے حامی قومی مفادات پردشمن سے ساز باز کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کا ملک کی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی پالیسیوں کے حوالے سے نقطہ نظرحکومت سے مختلف ہے۔صدر حسن روحانی اور فوج کے درمیان کشیدگی نئی نہیں۔ رواں سال فروری میں منعقد ہونے والے پارلیمانی اور رہبری کونسل کے انتخابات میں اصلاح پسندوں کی کامیابی کے بعد بھی اصلاح پسند صدر اور قدامت پسندوں کے درمیان محاذ گرم ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…