برسلز (نیوز ڈیسک) بلجیم نے برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ایک شخص فیصل شیفو کو ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے رہا کر دیا ۔بلجیم کے میڈیا نے اس شحض کا نام فیصل شیفو بتایا اور کہا کہ یہی وہ تیسرا پر اسرار شخص تھا وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش بمباروں کے ساتھ دکھائی دیا تھا۔گذشتہ منگل کو برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔حملوں کی ذمہ داری نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ایک بیان میں بلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق فیصل شیفو کی گرفتاری کا باعث بننے والے شواہد مجسٹریٹ کی جانچ پڑتال میں مزید تفتیش میں مصدقہ ثابت نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں ملزم کو رہا کیا گیا ان پر دو دن قبل پر ’دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے ¾دہشتگردی کے تحت قتل اور اقدامِ قتل‘ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔بلجیم کے میڈیا میں اس شخص کی شناخت ایک فری لانس صحافی کے طور پر کی ۔بلجیم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں دو خود کش بمباروں کے ساتھ تیسرا شخص ہلکے رنگ کے لباس میں سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے ہے اور تینوں افراد سامان کی ٹرالیز گھسیٹ رہے تھے۔