کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے مقبول رہنما اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔سابق وزیراعظم اور بزرگ سیاستدانٍ مہاتیر محمد نے کہاٍ ہےٍ حکمراں جماعت یونائٹیڈ ملائز نیشنل آرگنائزیشنٍ موجودہ وزیراعظمٍ نجیب رزاق کی کرپشن کو تحفظ دے رہی ہے۔ ایسی پارٹیٍ میں کام کرنا ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہےٍ اور وہٍٍ ایک ایسی پارٹی کے رکن نہیں رہ سکتے۔ اس لیے وہ پارٹی کی رکنیت سےٍ مستعفی ہو رہے ہیں۔90 سالہ مہاتیر محمد نے کہاٍ کہ ان کا کوئی نئی جماعت بنانےٍ کاٍ کوئی منصوبہ نہیںٍ اور نہ ہیٍ وہ کسی کو پارٹی چھورنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ مہاتیر محمد اس سے قبل بھی 2مرتبہ پارٹی سے استعفا دے چکے ہیں۔