بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپانی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے لیے سفارتی کوششیں

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپانی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت کی روشنی میں ممکن بنانے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں ،یہ بات سفیر پاکستان فاروق عامل نے جنگ سے اپنے تین سالہ دور کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان کے ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل کوششیں جاری ہیں توقع ہے کہ یہ منصوبہ جلد شروع ہوسکے گا ، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت میں قابل قدر اضافہ ہورہا ہے جبکہ صرف گزشتہ سال میں جاپان کے لیے پاکستانی تجارت میں گیارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ،جنگ رپورٹر عرفان صدیقی کے مطابق فاروق عامل نے کہا کہ پاکستان کو جاپان کے لیے ٹیکسٹائل کی برامدات میں مشکلات درپیش ہیں ، کیونکہ اس وقت جاپان نے بنگلہ دیش ،بھارت اور چین کو ٹیکسٹائل سیکٹر میں ٹیکس پر پاکستان سے زیادہ چھوٹ دے رکھی ہے اس کے باوجود گزشتہ سال ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی جاپان کے لیے پاکستانی برامدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں پاکستانی کمرشل قونصلر کا اہم کردار ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہونے والی پاکستانی برامدات پر ٹیکس نیٹ کو کم کرانے کے لیے جاپانی حکومت سے بات چیت جاری ہے اگر اس میں کامیابی ہوجاتی ہے تو جاپان کو پاکستانی برامدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کامیابی سے اپنے آم جاپان برامد کررہاہے تاہم اب ہم اا?موں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی جاپان برامد کے لیے بھی کام کررہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں اب تک نو سو سے زائد کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ تیار کیے جاچکے ہیں تاہم اب کمپیوٹرائز ڈ شناختی کارڈ کی تیاری کے حوالے سے کمیونٹی کو جن مشکلا ت کا سامنا ہے اس کے لیے نادراکو سفارتی سطع پر خط تحریر کردیا گیاہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…