ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ لانے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل بن الجبیر نے فرانسیسی نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک خام تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے لئے تیار نہیں، قبل ازیں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب اور روس سمیت خام تیل کے بڑے برآمد کنندگان پیداوار میں کمی کرنے پر تیار ہیں۔اگر دوسرے پروڈیوسر ممالک اضافی پیداوار میں کمی لانے پر اتفاق کرلیتے ہیں تو مارکیٹ پراثر پڑے گا لیکن سعودی عرب تیل کی اپنی پیداوار میں کمی لانے پر تیار نہیں ، سعودی بادشاہ مارکیٹ میں اپنے حصے کی حفاظت کریں گے جبکہ سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک اپنی پیداوار میں کمی لانے سے انکار کرچکے ہیں تاہم سعودی عرب اور روس منگل کو یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر دیگر ممالک اپنی پیدوار میں کمی لائیں تو وہ بھی ایسا ہی کرسکتے ہیں جبکہ وینزویلا اور کویت بھی دوحہ میں پیدوار میں کمی لانے سے متعلق ہونیوالی ملاقاتوں کے بعد اسی فیصلے پر متفق ہیں ۔