بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سائبیریا میں شہرنارلسک کا درجہ حرارت منفی 55 ہوگیا

datetime 28  جنوری‬‮  2016 |

ماسکو(نیوز ڈیسک)سب سے جدا، آلودہ اور ان سب سے بڑھ کر خون جما دینے والی ٹھنڈ کے ساتھ جیتا جاگتا دولت سے مالا مال سائبیریا کا صنعتی شہر نارلسک ہے جو آرکٹک سرکل کے شمال میں 250 میل کی دوری پر واقع ہے۔اس شہر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پاس نکل، تانبا اور پلاڈیم جیسی دھاتوں کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔ 1930میں گولاگ قیدیوں نے سائبیریا میں آبادکاری کو بڑھاوا دیا اور اگلے20سال میں 5 لاکھ غلاموں نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا، ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ نارلسک کا سالانہ اوسطاً درجہ حرارت منفی10سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور سردیوں کا دورانیہ ہر سال تقریبا280 دن ہوتا ہے۔یہاں کے شہریوں کو 130 دن برفانی طوفان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ اس شہر کا درجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ شدید موسمی حالات یہاں کے رہائشیوں میں شدید گھبراہٹ، پریشانی، غنودگی اور ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں۔ یہاں کے رہائشی شاذوناذر ہی دھوپ کا مزہ لے پاتے ہیں مگر انھوں نے اپنے لیے چند خوبصورت جگہیں متعین کی ہوئی ہیں جہاں وہ غسل آفتابی کرتے ہیں۔ یہاں قطبی راتوں کے پورے 2 ماہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو مکمل تاریکی کا سامان کرنا پڑتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…