پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان طالبان کے تابڑ توڑ حملوں نے امریکیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں امریکی اور نیٹو کمانڈر جنرل جان کیمبل نے طالبان کی جانب سے ضلع سنگین میں حملے کے بعد اوباما انتظامیہ سے مزید فوجیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی اور شورش کے پیش نظر افغانستان میں امریکی اور نیٹو ملٹری کمانڈر جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ 2015 کی دوسری سہہ ماہی میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی خراب رہی اور مقامی فورسز کی مدد اور طالبان کے حملوں کو روکنے کے لئے مزید امریکی فوجیوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی خراب صورتحال کے باعث اوباما انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جب تک ممکن ہو افغان آپریشن میں سرگرم امریکی فوجیوں کو یہیں برقرار رکھا جائے اور مدد کے لئے مزید فوجیوں کو بھیجا جائے۔دوسری جانب طالبان نے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ قبضہ چھڑانے کے لئے مقامی زمینی فوج کے ساتھ امریکی فضائیہ کارروائیوں میں مصروف ہے اور اس سے قبل طالبان نے کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع قندوزپر قبضہ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر بارک اوباما پہلے ہی اعلان کرچکے تھے کہ وہ 2016 تک تمام فوجیوں کوافغانستان سے واپس بلالیں گے اور صرف ایک ہزار فوجی افغانستان میں قیام کریں گے تاہم بعدازاں انہوں نے اعلان کیا کہ 2016 کے اختتام تک 9 ہزار800 فوجی افغانستان میں ہی رہیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…