جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

غیرقانونی تارکین وطن بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (نیوزڈیسک)جدہ پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والے سعودی وڈیروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیاہے جنہوں نے 351غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دی جن میں کئی مطلوب مجرم بھی شامل ہیں جبکہ جدہ پولیس مختلف اضلاع میں جہاں غیرقانونی تارکین وطن جمع تھے ، چھاپوں کے دوران چار افراد کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکاہے ۔سعودی عرب میں اس وقت لاکھوں پاکستانیوں سمیت دیگرممالک کے افرادکام کررہے ہیں اوران میں کچھ مبینہ طورپرغیرقانونی طورپربھی وہاں رہائش پذیرہیں ۔تارکین وطن کے خلاف حکومت کے اس کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں پکڑے گئے مجرموں کو ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ ، دوسال جیل اور ملک بدری کی سزا ہوگی ۔عرب نیوز کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائیاں سول ڈیفنس ، ریڈکریسنٹ ل المجاہدین اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے کی گئی ہیں ،پولیس کو شہریوں کی طرف سے کچھ لوگوں کی طرف سے مشکوک حرکات کی اطلاعات ملیں ، ان اطلاعات کی چھان بین کے بعد سٹی پولیس چیف میجر جنرل مسعود بن فیصل الادوانی کی سربراہی میں چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کا ہدف ایسے غیرملکی شہری ہیں جو ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعد مقیم ہیں یا پھر نامناسب دستاویزات کیساتھ کام کررہے ہیں ، ایسے لوگ بھی نشانہ ہیں جو اُن تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دے رہے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاست میں زیادہ ترجرائم ایسے لوگ کرتے ہیں جو اپنے ویزوں کے ایکسپائر ہونے کے بعد بھی قیام پذیر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت نے ایسے لوگوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…