جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ٹین ایجرز نے ایک شخص کو تیزاب پھینک کر جلسا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دو ٹین ایجرز نے ایک شخص پر غلطی سے تیزاب پھینک کر اسے ساری زندگی محرومی کا شکار بنا دیا۔ 57 سالہ وائن انگولڈ کا چہرہ،گردن کندھے اور بازو تیزاب سے بری طرح جلس گئے ہیں۔ تیزاب پھینکنے والے ٹین ایجرز 19 سالہ اسحاق اور 16 سالہ مکیب نے کسی اور شخص کے دھوکے سے انگولڈ پر تیزاب پھینک دیا۔ وائن انگولڈ دو بچوں کا باپ اور شادیوں میں فوٹوگرافی کا کام کرتا تھا۔ انگولڈ نے عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ جب لڑکوں نے اس پر تیزاب پھینکا تو اس نے اپنے بازوں اپنے چہرے کے سامنے کر لیے تھے۔اس نے بتایاکہ وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ اورنج جوس نہیں بلکہ تیزاب ہے۔اس نے کہا کہ تیزاب سے جسلتے ہوئے اس کا جسم موم کی طرح پگلتا ہوا دیکھائی دے رہا تھا۔ عدالت میں مکیب نے اعتراف جرم کر لیا مگر اس نے کہا کہ اس نے تیزاب بائیں ہاتھ سے پھینکا تھا تاکہ کم سے کم نقصان ہو۔ جج نے مکیب اور اسحاق کے اس جرم کو ”ظالمانہ جرم“ قرار دیا اور کہا کہ ایسے حادثات سے افراد کا متاثرہ حصہ ہمیشہ کے لیے بگڑ جاتا ہے۔ تیزاب پھینکنے والے ٹین ایجر اسحاق کو 10 سال کی جبکہ مکیب کو 6 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ انگولڈ پر تیزاب پھینکنا ایک سازش تھی اور اس سازش کا نشانہ کوئی اور شخص تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم کی عام جگہوں پر ہونا ایک افسوس ناک حقیقت ہے۔ تیزاب سے جسلنے والا شخص برطانوی فنکار موگل سیمن کویل کا سابق ڈرائیور تھا۔ عدالت نے انگولڈ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے آئندہ زندگی کے حالات کا بہادری سے سامنا کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…