نیویارک(نیوزڈیسک)اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے فیصلہ کیا ہے کہ قدیم تاریخی ورثے کے مقامات کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ہاتھوں مزید تباہ ہونے سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کے امن دستوں کا تعاون لیا جائے گا۔ جرمن ریڈیوکے مطابق اٹلی کے وزیر ثقافت داریو فرانچِسکینی نے بتایا کہ تاریخی و قدیمی مقامات کے تحفظ کے لیے یونیسکو نے ’بل±و ہیلمٹ‘ کی تعیناتی کی تجویز منظور کر لی ہے۔ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو بل±و ہیلمٹ پہننے کے سبب انہیں اسی نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یونیسکو کے رکن ترپن ملکوں نے بل±و ہیلمٹ قرارداد کے حق میں ووٹ ڈال کر اِس کی منظوری دے دی۔ فرانچِسکینی کے مطابق عالمی ثقافتی ادارے نے یہ فیصلہ شام کے تاریخی شہر پالمیرا کی تباہی کے بعد کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں