منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں کیلئے اسرائیل سے اہم ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال کے بعد بھارت کے پیٹ میں بھی مروڑ اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور اس نے اب اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کردیا ہے۔گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی ’’براق‘‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں مغربی ماہرین نے پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی کے نہایت مہارت سے استعمال پر حیرت کا اظہار کیا تھا لیکن اب پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے پیٹ میں بھی اس ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے استعمال پر مڑوڑ اٹھنا شروع ہوگئی اور جلن و حسد کی آگ نے ایک بار پھر بھارت کو خطے میں ہتھیاروں کی آگ میں جھونک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات اور ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد بھارت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے

مزید پڑھئے: عمران خان نے 55افراد کو تحریک انصاف سے نکال دیا

میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کے منصوبے پر نہایت تیزی سے کام شروع کردیا ہے جب کہ ان ڈرونز کو بیرون ملک پر حملوں کے لیے اسلحہ سے بھی لیس کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ان ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ 3 سال قبل ہوا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے براق ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد بھارتی افواج نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرونز کی خریداری جلد از جلد مکمل کرے۔واضح رہے کہ مارچ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ براق ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو اپنے ہدف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ گزشتہ ہفتوں قبل پہلی مرتبہ ڈرون طیارے ’’براق‘‘ کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…