پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عمران خان نے 55افراد کو تحریک انصاف سے نکال دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر عملدرآمد کی بجائے رشتہ داروں کو لاکر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر اپنی ٹیم سے 55لوگوں کو نکال دیا ۔ اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلی ہاﺅس خیبرپختونخوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے رینجرزکی مدد مانگی جارہی ہے،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیالیکن خیبرپختونخوا سے تاحال رینجرز کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلائی اور بنانے سے تبدیلی نہیں آسکتی نواز شریف کو نیا خیبرپختونخوا کیوں نظر نہیں آرہاعمران خان کا کہناتھا کہ پارٹی دسپلن کی خلاف وزری پر 55افراد کو نکال دیا جبکہ ایک سینٹر سمیت دو ایم پی ایز کے معاملہ پر فیصلہ بہت جلد دونگا۔کپتان نے صوبے میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اکیڈمی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی ۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم متحدہے، خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو مزید مضبوط کر رہے ہےں،چھاپے مارنے سے نظام ٹھیک ہوتا تو پنجاب کے ہسپتالوں کی اتنی بری حالت نہ ہوتی ۔ نفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے پورے ملک میں ایک مثال قائم کردی ہے جبکہ سندھ پولیس پر عوام کااعتماد ختم ہوگیا ہے ،اب رینجرز سے مدد طلب کی جارہی ہے ، پنجاب اورسندھ سمیت ملک بھر مےں لوگ احتساب چاہتے ہیں، انکاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا

مزید پڑھئے:8بڑے نجی تعلیمی اداروں کو اہم حکم جاری

میں ہم نے لوگوں کے زندگی بدل دی ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ فلائی اوور بنانے سے تبدیلی آئیگی،ایسا ممکن نہیں،، نواز شریف کو نیا خیبر پختونخوا کیوں نظر نہیں آرہا ، ہم نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 55لوگوںکو پارٹی سے نکال دیا ہے،عمران خان کاکہنا تھا کہ سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے سارا کام رینجرز کر رہی ہے ،،خیبر پختونخوا کے احتساب سیل کو مزید مضبوط کر رہے ہےں ،چھاپے مارنے سے نظام ٹھیک ہوتا تو پنجاب کے ہسپتالوں کی اتنی بری حالت نہ ہوتی ، خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں پر چھاپے مارنے کی ضرورت نہیں،خیبر پختونخوا کے دو کروڑ کی آبادی میں دس ہزار بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ نندی پور پراجیکٹ ،سستی روٹی سکیم اور میڑو منصوبے میں بڑا فراڈہواہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…